بھارتی سیکیورٹی فورسز کا نامعلوم بھارتی ہندو باشندے کی نعش کی وصولی سے انکار

پنجاب رینجرز نے نعش کو سیالکوٹ کے سرحدی گاؤں میں امانت کے طور پر دفن کر دیا

پیر 25 جولائی 2016 14:43

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے نامعلوم بھارتی ہندو باشندے کی نعش کی وصولی سے انکار کے بعد پنجاب رینجرز نے مذکورہ بھارتی نعش کو سیالکوٹ کے ایک سرحدی گاؤں کے قبرستان میں امانت کے طور پر دفن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب رینجرز کے سینئر حکام کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھارتی باشندے کی نعش کی حوالگی کے لئے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے باقاعدہ رابطہ کر کے عنایت شہید پوسٹ پر یہ نعش بھارت کے حوالے پروگرم بنایا۔

تاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بھارتی بی ایس ایف نے بھارتی ہندو باشندے کی یہ نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس بھارتی نعش کو مقامی قبرستان میں امانت کے طور پر دفن کر دیا گیا۔ مذکورہ بھارت نعش گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر ملی تھی جو ملحقہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے دریائے چناب میں تیرتی ہوئی یہاں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :