میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 10روزہ ریمانڈپر نیب کے حوالے

پیر 25 جولائی 2016 14:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10روزہ جبکہ ندیم اقبال کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 3اگست تک کے لئے ملتوی کردی۔ پیر کو احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب حکام کی طرف سے ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کرکے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو دس روز جبکہ ندیم اقبال کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

کیس کی سماعت تین اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مشتاق رئیسانی کو چھ اور ندیم اقبال کو پانچ بار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :