Live Updates

الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے ناموں پر اختلافات سامنے آگئے‘ تحریک انصاف اور اے این پی کا تحفظات کا اظہار

پیر 25 جولائی 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے ناموں پر اختلافات سامنے آگئے‘ تحریک انصاف اور اے این پی نے ناموں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ارکان کے ناموں پر اختلاف ہے۔ پنجاب سے طارق کھوسہ کا نام تجویز کیا تھا ۔ہمارا تجویز کیا نام حکومت اور اپوزیشن کی فہرست میں درج نہیں تھا۔ دوسری طرف اے این پی نے بھی مخالفت کرتے ہوئے ممبران کی تقرری کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔ سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ نئے ممبران کی تقرری کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات