Live Updates

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر تحفظات کا اظہار

پنجاب سے نئے رکن کی تعیناتی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ہوئی‘ طارق کھوسہ پر غور ہی نہیں کیا گیا

پیر 25 جولائی 2016 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سے نئے رکن کی تعیناتی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ہوئی‘ تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام طارق کھوسہ پر غور ہی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے لئے طارق کھوسہ کا نام تجویز کیا تھا لیکن ممبران کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی تجاویز کو شامل نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر شدید تحفظات ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات