حکومت کا کرنٹ سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 10،10لاکھ روپے امداد کا اعلان

حکومت کرنٹ سے جھلسنے والے شخص کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف 10 روز میں تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی۔وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی جنرل ہسپتال میں کرنٹ سے جھلسنے والے شخص کی عیادت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 14:34

حکومت کا کرنٹ سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 10،10لاکھ روپے امداد کا ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :وفاقی حکومت نے کرنٹ سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 10،10لاکھ روپے امداد جبکہ کرنٹ سے جھلسنے والے شخص کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیاہے۔مالی امداد کااعلان وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے جنرل ہسپتال کے دورہ کے موقعہ پر کیا۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے کرنٹ سے جھلسنے والے عمر حیات کی عیادت بھی کی۔عابد شیر علی نے کہا کہ اس حادثے کا وزیراعظم کو بہت افسوس ہے۔ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف 10 روز میں تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا ترسیلی نظام زیرزمین کرنا ممکن نہیں۔اختیارات کا جھگڑا نہیں بجلی کا نظام ہی بوسیدہ ہے۔معلوم نہیں صوبائی حکومتیں کیا کررہی ہیں۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کیسے کیسے نقشے پاس کرتا ہے۔