Live Updates

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا جہانگیر ترین سے مذاکرات سے انکار

مذاکرات صرف چیئرمین عمران خان سے ہی ہوں گے ‘ناراض اراکین کی گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ مذاکرات صرف چیئرمین عمران خان سے ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عمران خان نے جہانگیر ترین کو ناراض ارکان سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی پیر کو جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ناراض ارکان کے تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد جہانگیر ترین نے ناراض ارکان سے ملاقات کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین سے ملاقات میں ناراض ارکان نے مذاکرات سے انکار کردیا اور انہیں جواب دیا کہ’ آپ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں اس لیے آپ کی عزت کرتے ہیں تاہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مذاکرات صرف عمران خان سے ہی کریں گے۔ ناراض ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے 9 نکات پر ایکشن لیا جائے نہیں تو جمعہ کے روز ہم اپنا کنونشن شروع کردیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات