پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس (آج )طلب ‘بلاول بھٹو زر داری صدارت کرینگے ‘ قائم علی شاہ استعفیٰ پیش کرینگے

پیر 25 جولائی 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی سندھ کا اجلاس کل منگل کراچی میں طلب کر لیا گیا،اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوگا ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنا استعفا پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ سندھ نامزد کرنے کا امکان ہے ‘ صوبائی کابینہ میں بھی آدھے سے زائد نئے وزرا کو لئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا،نئے وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا ٹاسک دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نوجوان اور متحرک پارٹی صدر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔