دریائے سندھ میں 5 افرادڈوب گئے ‘ تین افراد کو بچا لیا گیا ‘ دو کی تلاش جاری رہی

پیر 25 جولائی 2016 14:29

ڈیرہ اسماعیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جن میں 3 افراد کو بچالیا گیا ‘ دیگر 2 کی تلاش دن بھر جاری رہی ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں 3 افراد کونکال لیالیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچ جانے والوں میں فاطمہ نامی خاتون بھی شامل ہے ‘متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

متعلقہ عنوان :