قندیل بلوچ قتل کیس کے دوسرے ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کو گرفتاری دیدی

پیر 25 جولائی 2016 14:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس کے دوسرے ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کو گرفتاری دیدی۔

(جاری ہے)

مادل قندیل بلوچ قتل کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا قتل کیا تھاقندیل کے قتل کے بعد سے ملزم حق نواز فرار تھا جس نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدردین میں گرفتاری دے دی۔ملزم حق نواز نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم وسیم نے قتل کا جھوٹا الزام لگایا ہے ‘وہ بے گناہ ہیا ور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے ‘اس کا قندیل کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :