وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جہانگیر ترین کی ملاقات، ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات دورکرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 25 جولائی 2016 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ناراض اراکین اسمبلی ایم پی ایز اور ایم این ایز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ناراض اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں، ہم صرف عمران خان سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران ناراض اراکین اسمبلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ناراض اراکین سے رابطہ کیا،ناراض اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ مذاکرات کرنے سے معذرت کرلی،ناراض اراکین نے کہا کہ آپ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں،ہم آپکی عزت کرتے ہیں اور ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں،صرف عمران خان سے بات کریں گے۔