وزیراعلیٰ پنجاب کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

پیر 25 جولائی 2016 14:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر سانگ تاؤ سے ملاقات کی‘ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا‘ سانگ تاؤ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر سانگ تاؤ سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سانگ تاؤ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے چین کے اچھے تعلقات ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستان سے پارٹی کی سطح پر وفود کے تبادلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :