متنازعہ پوسٹر لگا نے والے موو آن پا کستان کے چیئرمین جو ڈیشنل ریما نڈ پر جیل منتقل

آرمی چیف میر ئے سمیت پوری قوم کے لیے قا بل احترام ہیں،محمد کامر ان کی پیشی کے موقعہ پر میڈ یا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 14:22

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) متنازعہ پوسٹر لگا نے والے موو آن پا کستان کے چیئرمین جو ڈیشنل ریما نڈ پر جیل منتقل۔تفصیلات کے مطا بق موو آن پا کستان کے چیئر مین محمد کا مران کو تین روزہ ریما نڈ ختم ہو نے پر گز شتہ روز مجسٹریٹ کی عدا لت میں پیش کیا گیا ۔سول جج مجسٹریٹ درجہ اول عا مر رضانے مزید ریما نڈ نہ دیا اور ملزم کو جو ڈیشنل ریما نڈ پر جیل بجھوا نے کے احکا مات جا ری کر دئیے ۔

پو لیس تھا نہ کو توا لی نے ملزم کو جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

عدا لت میں پیشی کے موقعہ پر کار کنوں کا احتجاج، شدید نعرہ بازی۔ اس موقعہ پر کا مران نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آرمی چیف میر ئے سمیت پوری قوم کے لیے انتہا ئی قا بل احترام ہیں، دھر نوں میں لوگ تھرڈ ایمپا ئر کو آ نے کی دعوت دیتے رہے وہ تھرڈ ایمپا ئر کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقدمے کی کھل کر پیروی کرونگا۔ فتح حق اور سچ کی ہو گی ۔کا کن پر امن رہیں۔پو لیس ذرائع کے مطا بق ملزم کا مران نے اعتراف کیا کہ متنا زعہ پوسٹر کسی کے کہنے پر نہیں لگو ئے تھے بلکہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد یہ سب کچھ کیا ۔

متعلقہ عنوان :