اسلام آباد دھرنا:عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار

عمران خان اورطاہرالقادری کے گھر بھی گئے لیکن وہ نہیں ملے،عدالت نے حکم امتناعی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے،مقدمہ کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 14:21

اسلام آباد دھرنا:عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :پولیس نے عمران خان اور طاہرالقادری کی عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے،عدالت نے حکم امتناعی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے،مقدمہ کی مزید سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ برقرار ہیں۔

پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طاہرالقادری کے گھر بھی گئے لیکن وہ نہیں ملے۔عمران خان کے گھر بنی گالہ گئے مگر وہ بھی موجود نہیں تھے۔یاد رہے عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔جس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار ہیں۔