جب بھی الیکشن ہو تا ہے ایک پارٹی جیت جا تی ہے اور دوسری پارٹی اگلے الیکشن تک دھا ند لی کا الزام لگا تی رہتی تا کہ عوام کو 5سال بیو قوف بنا یا جا سکے

صو با ئی وزیر قا نون را نا ثناء للہ خا ں کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 14:21

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) صو با ئی وزیر قا نون را نا ثناء للہ خا ں نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہو تا ہے ایک پارٹی جیت جا تی ہے اور دوسری پارٹی اگلے الیکشن تک دھا ند لی کا الزام لگا تی رہتی تا کہ عوام کو 5سال بیو قوف بنا یا جا سکے مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی طا قت اور ووٹ سے کا میاب ہو کر اقدار میں آئی کبھی چور درواز استعمال نہیں کیا جس کی مثال آزاد کشمیر کے حا لیہ الیکشن ہیں یہاں پیپلز پا رٹی کی حکو مت تھی اور تمام انتظا مات فوج کے سپرد تھے وہاں مسلم لیگ نے بھاری اکثریت سے کا میا بی حا صل کر کے ثا بت کر دیا کہ وہا ں کے عوام بھی انتشار کی سیا ست کر نے وا لوں کے ساتھ نہیں ہیں اب دھا ندلی کا الزام لگا نے والوں کو شرم آ نی چا ہیے وہ گز شتہ روز ڈسٹر کٹ ہسپتال میں آتھو پیڈ ک وارڈ کا افتتا ح کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی عزت کر تے ہیں اس لیے خواتین کے تحفظ کا بل بھی پنجاب حکومت نے ہی پاس کروا یا بہت جلد خواتین کے تحفظ کے پرو ٹیکشن سنٹر بن جا ئیں گے اور خواتین کو مکمل تحفظ فرا ہرام ہو گا ہا ئیکورٹ بینچ کے با رے میں انہوں نے کہا عدلیہ کے فل کورٹ ریفرنس میں جو فیصلہ ہوا میں بطور وزیر قا نون اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا ہم عدلیہ کا احترام کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :