دبئی:ایشیائی خاتون کوجنسی طور پر حراساں کرنے والے اماراتی شہری کو ایک سال قید کی سزا

پیر 25 جولائی 2016 14:15

دبئی:ایشیائی خاتون کوجنسی طور پر حراساں کرنے والے اماراتی شہری کو ایک ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے ایک ایشیائی خاتون کو جنسی طور پر حراساں کرنے والے اماراتی شہری کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری نے اپنا ایک بنگلہ کرائے پر ایک ہندوستانی شہری کو دیا ہو ا تھا۔ جہاں پر اسکی ہندوستانی کی بیوی اور والدہ رہائش پذیر تھیں۔ ایک دن اماراتی شہری اسکے بنگلے میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا اور خاتون کو حراساں کرنا شروع کر دیا۔

اماراتی شہری نے کسی کو بتانے کی صورت میں اسے سخت دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

اماراتی شہری نے خاتون کی والدہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ خاتون نے اس کے بعد پولیس اسٹیشن میں اماراتی شخص کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ خاتون نے عدالت میں بتایا کہ اماراتی شہری نے اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا ۔اور کہنا لگا کہ وہ اسے اپنے ساتھ اپنے بنگلے پر لے کر جانا چاہتا ہے ۔ خاتون کی والدہ نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ اس کی حرکت پر وہ چیخی اور کہا کہ وہ یہاں سے چلا جائے۔ْ عدالت نے تمام ثپوتوں اور گواہان کی طرف سے دیئے گئے دلائل کے بعد اماراتی شخص کو ایک سال قید کی سزا کاحکم سنا دیا۔ ملزم کے پاس اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔