با مقصد فلمسازی ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال کرسکتی ہے، مومل شیخ

پیر 25 جولائی 2016 14:05

با مقصد فلمسازی ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال کرسکتی ہے، مومل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی۔2016ء) سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی ڈبیو بالی ووڈ فلم ”ہیپی بھاگ جائیگی“ 19اگست کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیانا پینتی، جمی شیرگل ، علی فضل،اشو شرما،پلوش مشرا جب کہ جاوید شیخ خود بھی اہم رول کر رہے ہیں۔اس کے رائٹر ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جن کی ”دولہا مل گیا“ کے بعد بطور ڈائریکٹر یہ دوسری فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ”زندگی راک“ ،”دل دیا ہے“ اور ”شوبز“ رائٹر ریلیز ہوچکی ہیں۔مومل شیخ کی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں اس دلکش انداز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔مومل شیخ فلمی کیرئیر کا آغاز بالی ووڈ فلم سے ہونے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک معیار ہی اولین ترجیح ہے، بالی ووڈ بلاشبہ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کے فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہے۔ وہاں پر کام آپ کو کسی سفارش کی بجائے صرف میرٹ پر ملتا ہے۔۔