امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،‌2افراد ہلاک جبکہ17زخمی ہوگئے

پولیس نے3 مشتبہ افراد گرفتارکرلیے،نائٹ کلب سے5 بلاکس دور بھی فائرنگ ہوئی،جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔غیرملکی خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 13:55

امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،‌2افراد ہلاک جبکہ17زخمی ..

فلوریڈا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں‌2افراد ہلاک جبکہ17زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے کاونٹی میئرزنائٹ کلب میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں‌2افراد ہلاک جبکہ17زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جبکہ نائٹ کلب سے ملحقہ سڑکوں کو بند کردیا گیا۔ملزمان کو پکڑنے کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔پولیس کے مطابق فلوریڈا کے نائٹ کلب سے 5 بلاکس دور بھی فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے3 مشتبہ افراد گرفتارکرکے فائرنگ سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔