Live Updates

پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔پرویزرشید

پنجاب سے جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی،سندھ سے عبدالغفور سومرو،بلوچستان سے جسٹس (ر)شکیل احمدبلوچ اورخیبرپختونخواہ سے جسٹس(ر)ارشاد قیصرالیکشن کمیشن کے رکن ہونگے،تحریک انصاف کے علاوہ سب کو الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 13:49

پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔پرویزرشید

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے4ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پنجاب سے جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی،سندھ سے عبدالغفور سومرو،بلوچستان سے جسٹس (ر)شکیل احمدبلوچ اورخیبرپختونخواہ سے جسٹس(ر)ارشاد قیصرالیکشن کمیشن کے رکن ہونگے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی مشاورت اور آئینی طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے علاوہ سب کو الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ابھی تک پارٹی الیکشن کمیشن ممبران کا تقرر نہیں کرسکی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات