دبئی: اماراتی آئی ڈی رکھنے والے مسافر ٹرمینل تھری کے ای-گیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں: ڈائریکٹوریٹ

پیر 25 جولائی 2016 13:46

دبئی: اماراتی آئی ڈی رکھنے والے مسافر ٹرمینل تھری کے ای-گیٹ کا استعمال ..

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء):اماراتی آئی ڈی رکھنے والے مسافر ٹرمینل تھری سے ای گیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈینسی اینڈ فارن افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) نے اتوار کے دن سے ای -گیٹ کو استعمال کرنے کے لیئے اماراتی آئی ڈی رکھنے والوں کو اجازت دے دی ہے ۔جی ڈی آر ایف اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی فیز میں اس سروس کو صرف ٹرمینل تھری پر ایکٹیویٹ کیا گیا ہے ۔

جس پر اس وقت 28ای گیٹ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اماراتی آئی ڈینٹیٹی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کا آ غاز کیا گیا ہے ۔ تا کہ مسافروں کو ای گیٹ سے گزرنے میں ایک خوشگوار احساس ملے۔ میجر جنرل بن سرور کا کہنا تھا کہ آئی ڈی کارڈ کے بہت سے فائد ے ہیں۔ائر پورٹ پر تمام مراحل کو آسانی کے ساتھ پورا کرنا ان میں سے ایک ہے۔ پہلی فیز کے بعد اس سہولت کو تمام ٹرمینلز پر مسافروں کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔ جس سے الیکٹرونک ڈیٹا کے ذریعے مسافروں کو ائر پورٹ سے آنے جانے میں آسانی ہو گی۔ اس سے ائر پورٹ انتظامیہ پر بھی بے جا بوجھ کو کم کیا جاسکے گا۔ ای گیٹ کی سروس استعمال کرنے کے لیے صرف آئی ڈی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔