الیکشن میں شکست:بلاول بھٹو برہم،چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا

چوہدری یاسین کو پی پی آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 13:39

الیکشن میں شکست:بلاول بھٹو برہم،چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :پاکستانی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آج پی پی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو فون کرکے الیکشن میں ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو پارٹی کو منظم بنانے کی بجائے ناقص کاکردگی پر عبدالمجید پر برہم بھی ہوئے۔تاہم چیئرمین پی پی بلاول نے عبدالمجید سے استعفی طلب کرتے ہوئے چوہدری یاسین کو پی پی آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :