بھارتی فورسز کے مظالم:حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں عوام پربھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 13:29

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :حریت بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق حریت رہنما علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں عوام پربھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔جس پر بھارتی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔مزید برآں بھارتی فورسز کی معصوم کشمیریوں‌ بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔کشمیر میں‌ بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجہ میں سینکڑوں کشمیری زخمی اور درجنوں اپنی جان قربان کرچکے ہیں جبکہ متعدد اپنی انکھوں کی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔