جرمنی: مشہور ماڈل کو طلاق دینے والا ارب پتی سعودی بزنس مین کی کینسر کے مرض باعث موت واقع

پیر 25 جولائی 2016 13:26

جرمنی: مشہور ماڈل کو طلاق دینے والا ارب پتی سعودی بزنس مین کی کینسر ..

جرمنی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): دو ہفتے قبل مشہو ر ماڈل کو طلاق کے بعد ہرجانے کے طور 75ملین ڈالر ادا کرنے والے سعودی بزنس مین کی کینسر کو باعث موت واقع ہو گئی۔ 61سالہ سعودی بزنس مین نے 2013میں دوسری شادی کی تھی ۔ جبکہ لندن کی ایک عدالت نے سعودی بزنس مین کو اپنی سابقہ بیوی کو صرف دو ہفتے قبل 75ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم سنایا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سعودی بزنس مین کو ساری رقم یکمشت 29جولائی شام چار بجے سے پہلے ادا کرنے کا حکم سنایا تھا۔ ماڈل کے وکیل کا کہنا ہے کہ کہ رقم ملنے میں تھوڑی دیر تو ہو سکتی ہے ۔ لیکن عدالت کے حکم کے مطابق تمام رقم ضرور ملے گی۔ متوفی لندن میں قیمتی جائداد کا مالک تھا . سعودی بزنس مین نے 2000 کے اوائل میں امریکی ماڈل سے شادی کی تھی .لیکن کچھ 2013میں ایک لبنانی ماڈل سے شادی کی جبکہ امریکی ماڈل کو طلاق دے دی تھی.