پنشن کی عدم ادائیگی،عبدالقاد رکا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ

پی سی بی میں بیٹھے تمام عہداران کے تمام اثاثے اور ڈگریوں کی تصدیق کی جائیں ‘عبد القادر

پیر 25 جولائی 2016 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پنشن دو ماہ سے روک رکھی ہے جس پر عبدالقادر نے وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے گزشتہ دنوں پی سی بی میں تعیناتی پہ اپنے ایک بیان میں پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی پنشن دو ماہ سے روک رکھی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پینش نہ ملنے پہ شدید برہمی کا اظہار بھی کیا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ وزیر اعظم کو خط لکھیں گے جس میں وہ یہ واضح کریں گے کہ پی سی بی میں بیٹھے تمام عہداران کے تمام اثاثے اور ڈگریوں کی تصدیق کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :