سرحدی امور ،پاک افغان حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل کابل میں ہو گا

پیر 25 جولائی 2016 13:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس کل (منگل کو)کابل میں ہو گا۔جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام مسئلے کے پر امن حل کیلئے باہم ملاقات و تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کریں گے۔

وفد میں وزارت خارجہ،داخلہ اور دفاع سمیت دیگر وزارتوں،اداروں کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔یادرہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اورافغانستان میں سرحدی کشیدگی کے باعث تعلقات میں سرد مہری دیکھی گئی ہے۔ اب اس معاملے کے حل کیلئے دونوں ممالک کے حکام اجلاس کرنے جا رہے ہیں ۔جس میں مشترکہ سرحدی تکنیکی ورکنگ گروپ کو عملی شکل دینے پرمشاورت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :