میجر(ر)لطیف خلیق نے حلقے کی عوامی رائے پر مہر ثبت کر دی

اتحاد کے باوجود مسلم لیگ(ن)اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کا الیکشن لڑنا سمجھ سے بالا تر ہے‘عوامی رائے

پیر 25 جولائی 2016 13:17

دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) امیدوار جماعت اسلامی میجر(ر)لطیف خلیق نے ضلع باغ کے حلقہ غربی باغ کے حلقے کی عوامی رائے پر مہر ثبت کر دی-حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کا ایک عرصہ تک سردار عبدالقیوم خان کے بہت اچھا تعلق رہا جس کی لاج رکھتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد ہونے کے باوجود حلقہ غربی باغ میں سردار عتیق احمد کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار میجر (ر) لطیف خلیق کی حمایت نہیں کی اور اپنا امیدوار بھی میدان میں اتار دیا‘ مسلم لیگ (ن)جماعت اسلامی سے اتحاد کی صورت میں اگر اپنا امیدوار میدان میں نہ اتارتی اور جماعت اسلامی کے امیدوار کی سپورٹ کرتی تو سردار عتیق احمد خان کسی صورت کامیاب نہ ہوتے‘اس طرح سردار عتیق احمد خان کی کامیابی میاں نواز شریف کی مرہون منت ہے- عوامی رائے کے مطابق جماعت اسلامی سے اتحاد کے باوجود مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کا الگ الگ الیکشن لڑنا سمجھ سے بالا تر ہے اور اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی تھی کہ سردار عتیق احمد خان کو شکست ہو-سردار عتیق احمد خان نے اپنے حلقے پر کبھی توجہ نہیں دی سڑکوں کی تباہی جس کا منہ بولتا ثبوت ہے‘کسی بھی علاقے کی ترقی میں سڑک کا اہم رول ہوتا ہے -اب جماعت اسلامی کے امیدوار میجر(ر) لطیف خلیق نے دھیرکوٹ میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ غربی باغ میں آنے والی تبدیلی کو پلان کے تحت روکا گیا -میجر(ر)لطیف خلیق نے کہا ہم مزید 20سال پیچھے چلے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران افتخار ایوب سے کہااگر آپ کی پوزیشن بہتر ہے تو میں آپ کے حق میں دستبردار ہو جاتا اور اگر آپ کی پوزیشن بہتر نہیں تو آپ میرے حق میں دستبردار ہو جائیں لیکن افسوس کہ انہوں کبھی مجھے نہیں کہا کہ آپ میرے حق میں دستبردار ہو جائیں وہ خود بھی کھڑے رہے اور ہمیں بھی کھڑا رکھا جس کا نتیجہ شکست اور سردار عتیق کی جیت کی صورت میں نکلا-میجر(ر)لطیف خلیق کے اس خطاب سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ میاں نواز شریف کی شفقت کام کر گئی اور سردار عتیق احمد خان ایک بار پھر ممبر اسمبلی بننے میں کامیاب ہوگئے-

متعلقہ عنوان :