چیف الیکشن کمشنر نے ا نتظامیہ اور فوج کے تعاون سے شفاف انتخابات کر وائے‘جے یو آئی آزاد کشمیر

پیر 25 جولائی 2016 13:17

مظفراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل نے ا نتظامیہ اور فوج کے تعاون سے انتہائی شفاف انتخابات کر وائے ہیں۔شکست خوردہ جماعتیں حقایق کو تسلیم کرتے ہو ئے اپنی شکست کو قبول کرتے ہوے خود احتسابی کا اہتمام کریں۔ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں عوام نے مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروا کر آزاد ریاست میں میرٹ کی بالا دستی کے لیے بنیاد رکھی ہے۔

صدر ریاست وزیر اعظم سمیت تمام آئینی صوابدیدی مناصب پر صرف اور صرف اہلیت کی بنیاد پر نامزدگی کی جائے ۔اور تمام غیر ضروری اسامیاں اور منصب ختم کر کے انتظامی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے۔ اے جے کے جے یو آئی اپنی اتحادی جماعت کی کامیابی پر اللہ کا شکر اد ا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں شفا ف اور مستحکم حکومت آزاد ریاست میں اسلامی اقدار کے تحفظ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

ان خیالات کا اظہار اے جے کے جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری قاضی محمود الحسن اشرف،ناظم اطلاعات علامہ عطااللہ علوی،مظفراباد ڈویزن کے امیر مولانا قاضی منظور الحسن ،مرکزی ناظم ،مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ ،پرفیسر محمد عمران ،مولانا عبد الماجد عزیز ،مفتی محمد اختر،مولانا عبد الشکور حقانی نے یوم تشکر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا جے یو آئی نے مشکل وقت میں مسلم لیگ کی حمائت کا فیصلہ کیا جب مختلف مذہبی جماعتیں پی پی،اور پی ٹی آئی کے پر چم آٹھا کر ن لیگ پر تیر بر سا رہی تھیں۔اب کامیابی کے بعد مسلم لیگی قیادت اور ممبران اسمبلی کی زمہ داری کے وہ جے یو آئی کے تسلیم کردہ آٹھ نکاتکی روشنی میں اپنی تر جیحات کا رعین کریں اور پی پی نے اپنے دور حکومت میں جو غلطیاں کی ہیں شروع ہی سے ان سے بچا جائے۔

انھوں نے کہا حکومت پاکستان اور ویر اعظم میاں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی میں راجہ فاروق حیدرف کو فری ہینڈدے کر صاف ستھری اور شفاف حکومت اور انتظامیہ کاموقع دینا چاہیے۔انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نوا ز شریف کی مظفراباد آمد پر ریاست جموں کشمیر کے عوام خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کے وہ تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قا ید اعظم کے نظریات کی روشنی میں موئثر کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا مسلم لیگ کے قایدین کو چاپلوسی کے بجائے حقایق اور اہلیت کو پیش نظر رکھ کر ابتدائی میں موثر اقدامات کر نے ہونگے۔اور انتخابات سے پہلے جو لوگ مسلم لیگ کو قاتل لیگ ،آغا خانی لیگ اور ممتا قادری شہید کی آڑ میں لبیک یا رسول اللہ کانفرنسیں منعقد کرکے مسلم لیگ کو ووٹ دینے کوحرام قرار دینے والے کرداروں سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔