کڑ تمامختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے، ما ہرین

پیر 25 جولائی 2016 13:03

سلانوالی۔25 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی۔2016ء) کڑ تماایک صحرائی بیل نماپودا ہے جس کی بیل تربوز کی بیل سے ملتی جلتی ہے پھل کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن ا س میں پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ یہ بطورخوراک بھی کھایا جاتا ہے۔ اس میں کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے ا س کے بیج سے تیل نکا ل کر بائیوفیول کے طورپر بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ا س کی جڑیں بطور جراثیم کش استعما ل ہوتی ہیں کڑ تما کے بیج سے انسولین حاصل کی جاتی ہے جو کہ شوگر کوروکنے اور ا س کے بہتر علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے ا س کا پھل بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بر یسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کر دا رادا کرتا ہے کڑتما مختلف ادو یا ت میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے ا س کو اگانے سے زمین کی پیداواری صلاحیت میں بہتر ی آتی ہے۔ کڑ تما کے پتوں سے یرقان کا علا ج بھی کیاجاتا ہے یہ قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے جومختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے ما ہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت ا س امر کی ہے کہ ا س پو دے کی زیاد ہ سے ز یاد ہ کا شت اور تحقیق پر زور دیاجا ئے ۔

متعلقہ عنوان :