رابی پیرزادہ نے فلم ” شو ر شرابہ “ کے لئے اپنے پر پکچرائز کیے جانیوالا گانا مکمل کروا دیا

پیر 25 جولائی 2016 12:53

رابی پیرزادہ نے فلم ” شو ر شرابہ “ کے لئے اپنے پر پکچرائز کیے جانیوالا ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) اداکارہ رابی پیرزادہ نے فلم ” شو ر شرابہ “ کے لئے اپنے پر پکچرائز کیے جانیوالا گانا مکمل کروا دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے بطور فلمی ہیروئن پہلا گانا بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاؤس میں پکچرائز کروایا ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے بڑی مہارت سے فلم ” شور شرابہ “ کا یہ گانا پکچرائز کروا کر خود کو مستقبل کی سپر سٹار ثابت کر دیا ہے ۔ اس فلم کی کوریو گرافر بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی ریشماں ہیں جنہوں نے فلم کے تمام گانے اپنی زیر نگرانی پکچرائز کروائے ۔ اس موقع پر کوریو گرافر ریشماں نے پیشنگوئی کی کہ رابی پیرزادہ مستقبل میں پاکستان کی سب سے اول کی اداکارہ ثابت ہو ں گی ۔

متعلقہ عنوان :