اداکار و ماڈل صائم علی کو تین نئی فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا

پیر 25 جولائی 2016 12:49

اداکار و ماڈل صائم علی کو تین نئی فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) اداکار و ماڈل صائم علی کو تین نئی فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل صائم علی کو کراچی سے تعلق رکھنے والے دو اور ایک لاہور کے پروڈیوسر نے اپنی فلموں میں کاسٹ کر لیا ہے جن کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

صائم علی اس سے قبل متعدد فلموں اور ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور بطور ٹی وی اینکر بھی متعدد شوز کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی توجہ کر رکھی ہے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” عشق پازیٹو “ میں بھی انہوں نے اداکاری کی تھی ۔