نامور ہدایتکار سبطین فضلی کی 31ویں برسی منائی گئی

پیر 25 جولائی 2016 12:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء)نامور ہدایتکار سبطین فضلی کی31ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔سبطین فضلی9جولائی 1914 کو بھارت کے صوبہ اتر پردیش میں پیدا ہوئے تاہم تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آ گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے بڑے بھائی حسنین فضلی کے ساتھ فلم ”مہندی “کی معاونت سے کیا ۔ سبطین فضلی 25جولائی 1985کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے اور لاہور کے میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔