سلمان خان کالا ہرن اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمات میں بری

پیر 25 جولائی 2016 12:43

سلمان خان کالا ہرن اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمات میں بری
ممبئی ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) راجھستان ہائیکورٹ نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو کالا ہرن اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے دو مختلف مقدمات میں بری کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کالا ہرن اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے کیسوں میں ماتحت عدالت نے سلمان خان کوایک اور 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی تھی جس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے میں مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔پیر کوجودھ پور میں ہائیکورٹ نے ان کیسوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سلمان خان کو بری کر دیا۔واضح رہے کہ 1992ء میں فلم” ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور دیگر 7 افراد پرکالا ہرن اور چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :