20سالہ برطانوی طالبہ ایلزبتھ گرانٹ مس انگلینڈ بن گئیں

پیر 25 جولائی 2016 12:33

20سالہ برطانوی طالبہ ایلزبتھ گرانٹ مس انگلینڈ بن گئیں

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) 20برس کی طالبہ ایلزبتھ گرانٹ نے49حسیناوٴں کو مات دے کرمس انگلینڈ کا تاج اپنے سر پر سجا یا۔ حسینہ کی انتہا یہی نہیں کہتی ہیں کہ وہ مس ورلڈ بھی بننا چاہتی ہے۔یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ نے شہرت کا آسمان چھولیا ۔

(جاری ہے)

ایلزبتھ گرانٹ یونیورسٹی میں سائیکولوجی اسٹوڈنٹ ہیں جس نے سجایا ہے سر پر مس انگلینڈ کا جگمگاتا تاج۔مس انگلینڈ کے کڑے مقابلے میں برطانیہ بھر سے پچاس دلکش و حسین دوشیزائیں اتری تھیں جن میں نمایاں رہی ایلزبتھ گرانٹ۔مس انگلینڈ کے اعزاز کو پانے کے ساتھ ساتھ ایلزبتھ گرانٹ کو 76 ہزار پاوٴنڈز کا بھاری بھرکم انعام بھی ملا جبکہ وہ اب عالمی مقابلہ حسن میں برطانیہ کی نمائندگی بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :