بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کرلی

پیر 25 جولائی 2016 12:33

بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کرلی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) بھارتی مقامی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کی اداکارہ پوجا ایچ نے خود کو آگ لگانے کے بعد چار روز تک زندگی و موت سے لڑتے لڑتے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ٹالی ووڈ اداکارہ پوجا ایچ شادی شدہ تھیں اورانہیں سسرال کی جانب سے فلموں میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا اورجب سسرالیوں نے انہیں فلم میں کام کرنے سے روکا تو انہوں نے غصے میں آکر خود کو آگ لگالی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتام منتقل کیا گیا تھا جہاں 4 روز تک زندگی و مو ت کی کشمکش مبتلا رہنے کے بعد اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا جس کے باعث انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

دوسری جانب اداکارہ کے والدین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد کولکتہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :