ابو ظہبی:کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر چارجز وصول کرنے والی فرم کو 100,000درہم جرمانہ کیا جائے گا:ڈیویلپمنٹ اکنامک

پیر 25 جولائی 2016 12:27

ابو ظہبی:کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن پر چارجز وصول کرنے والی فرم کو 100,000درہم ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ کی طرف سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزیکشن پر کوئی غیر ضروری فیس وصول کرنے والی فرم کو100,000درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے ایسی کسی بھی غیر قانونی سر گرمی میں ملوث فرموں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیاہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پچھلے ماہ سپریم کمیٹی آف کنزیومر پروٹیکشن نے بھی کریڈٹ کارڈ پر فیس وصول کرنے سے منع کیا تھا۔ اس سے پہلے ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔کہ متعدد ایجوکیشن، ہیلتھ کے ادارے،ٹریول ایجنٹس، جیولرز، اور عام دوکاندار بھی کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزکشن پر دو سے تین درہم فیس وصول کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے سر کلر جاری کیا۔ ابو ظہبی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایٹ کی صورت میں شہری ٹال فری نمبر800555پر کال کر کے فیس وصول کرنے والے کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔