جدہ:2016میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے 110.4 ارب ڈالرز بجھوائے

پیر 25 جولائی 2016 12:05

جدہ:2016میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے  110.4 ارب ڈالرز ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء): سٹیٹ بنک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2016میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے تقریباََ10.4ارب ڈالر پاکستان بجھوائے ۔ جو کہ حکومت کی طرف سے تہہ کردہ سالانہ ٹارگٹ سے 6.38فیصد زائد بنتے ہیں۔ 2015میں بجھوائے جانے والے رقم 18.72ارب ڈالر بنتی ہے ۔

2016 میں بیروں ممالک سے کُل 19.9ارب ڈالر کی ترسلات زر ہوئیں . ایس بی پی نے 2017کے لیئے 10فیصد زائد کا ٹارگٹ رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بجھوائے جانے والی رقم میں 6.65فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کیونکہ امریکہ میں منی ٹرانسفر کے لیئے قوانین کو سخت کر دیا گیا ہے۔ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب سے2016میں 6ارب ڈالر جبکہ 2015میں 5.6ارب ڈالر بجھوائے گئے تھے۔

جو کہ ٹوٹل ترسیلات زر کا 30فیصد بنتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات سے 4.36ارب ڈالر یو کے سے 2.37ارب ڈالر،جبکہ امریکہ سے2.52ارب ڈالر بجھوائے گئے۔ ان ترسیلات زر سے پاکستان کی فاریکس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی ۔ جس سے پیمنٹس کرنے میں ایک توازن پیدا ہوا۔ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی بڑہانے بھی میں مدد ملی۔