رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہو گیا

پیر 25 جولائی 2016 12:00

رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ ہو گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ پارٹی میں ہلہ گلہ اور موج مستی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بالی ووڈ اداکاروں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے سرد جنگ جاری تھی لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے کبھی بھی آپس کے تعلقات پر کوئی بات نہیں کی گئی تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل دونوں اداکاروں کی ڈانس ویڈیو نے سرد جنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رنبیر اور رنویر کے درمیان طویل عرصے سے سرد جنگ جاری تھی اوراب اس جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے جبکہ دونوں اداکاروں نے ایک پارٹی میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا، دونوں اداکار پارٹی میں ماضی کے گیت ”چماں چماں دے دے“،”بدتمیزدل“ اوردلی والی گرل فرینڈ“ پر ایک ساتھ انوکھے انداز میں ڈانس کرتے رہے ۔دونوں اداکاروں کی موج مستی اورڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے جب کہ بعض افراد دونوں اداکاروں کے ڈانس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔