لاہور، لاپتہ نوجوان گھر واپس پہنچ گیا، حالت غیر ہونے پرہسپتال منتقل

پیر 25 جولائی 2016 11:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) لاہور میں ایک روز پہلے لاپتہ ہونے والا بیس سالہ نوجوان گھر واپس پہنچ گیا۔ حالت غیر ہونے کے باعث میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شاہدرہ کا رہائشی 20 سالہ ثاقب علی ایک روز پہلے دوست کی شادی پر گیا اور واپس نہ آیا۔

(جاری ہے)

لواحقین نے شاہدرہ تھانہ میں اغوا کی درخواست جمع کرا دی۔ رات گئے ثاقب علی اچانک گھر پہنچ گیا تاہم اس کی حالت غیر تھی۔ لواحقین نے اسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں طبی امداد کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہلخانہ کے مطابق ثاقب نے انکشاف کیا ہے کہ اغوا کاروں نے اسے جہاں رکھا تھا وہاں اور بھی لڑکے تھے۔

متعلقہ عنوان :