دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب،چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

پیر 25 جولائی 2016 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہچشمہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر میں پانی کی آمد 2لاکھ14ہزار350 جبکہ اخراج 1لاکھ 58ہزار555کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ47ہزار830 جبکہ اخراج 2لاکھ17ہزار400کیوسک ہے۔کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 72 ہزار اور اخراج 36ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزار243 جبکہ اخراج 2لاکھ 39ہزار 923کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :