کراچی،رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

پیر 25 جولائی 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) میٹھادر میں رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے سے خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نیتجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔

(جاری ہے)

میٹھادر کے علاقے میں بلوانی نام سے مشہورعمارت میں سلنڈر دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ عمارت پانچ منزلہ تھی جس کو پولیس کی جانب سے خستہ حالی کے باعث خالی کروانے کا کہا گیا تھا۔ فائربرگیڈ اور امدادی ٹیمیوں نے ملبے اور عمارت کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اطراف کی عمارتوں کو بھی مکمل طور پر خالی کروالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :