بلوچستان کے 30 اضلاع میں پولیو مہم شروع،سیکورٹی سخت

پیر 25 جولائی 2016 11:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) بلوچستان کے 30 اضلاع کے 640 یونین کونسلز میں 16مئی سے شروع ہونیوالی انسداد پولیومہم پیر سے شروع ہوگئی۔ سہ روزہ انسداد پولیومہم کے دوران 5 سال تک کے عمر کے 23 لاکھ 94 ہزار 846 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جس کیلئے 6773 موبائل ٹیمیں ، 825 فکسڈ سائٹ اور 340 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ، لیویز اور فرنٹیئر کور کے جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ افغان مہاجرین کے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی جو کہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کو مانیٹر کرے گی۔ افغان مہاجرین کی صوبے میں 12 کمیپس ہیں جن میں 51 ہزار کے قریب بچے ہیں جنہیں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 2016 میں پاکستان میں اب تک 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں ایک کیس کوئٹہ کے علاقے سمنگلی کے رہائشی 30 ماہ کے بچے محمد اسماعیل کا ہے۔

متعلقہ عنوان :