مادر ملت فاطمہ جناح کا123واں یوم پیدائش 30جولائی کو منایاجائے گا

پیر 25 جولائی 2016 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا123واں یوم پیدائش 30جولائی کو منایاجائے گا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح  کی ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی مادر ملت کے حالات زندگی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔