موسم گرما کی تعطیلات ختم ، سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 25 جولائی 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کراچی میں تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے۔ بچوں کی حاضری کم رہی جبکہ بیشتر نجی سکولوں کی انتظامیہ نے یکم اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا ۔ سندھ بھر کی طرح شہر قائد کے سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے۔

(جاری ہے)

کھلنے والے سکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری بہت کم رہی جبکہ بیشتر نجی سکولوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی کے باعث سکولوں کی تعطیلات کا اعلان 19 مئی سے 24 جولائی کے لئے کیا تھا جس کی نجی سکولوں کی انتظامیہ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ بیشتر نجی سکول نہیں کھولے گئے ہیں ان سکولوں کی انتظامیہ نے یکم اگست کو کھولنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :