نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 68 واں یوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا

پیر 25 جولائی 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 68 واں یوم شہادت 27جولائی کو عقیدت واحترام سے منایا جائیگا ۔ وہ پہلا نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے آفیسر تھے۔راجہ محمد سرور شہید10نومبر1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔

(جاری ہے)

راجہ سرور شہید نے15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948ء میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرورنے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور سینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :