ڈی آئی خان ،دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے5 افراد ڈوب گئے،3کو بچالیا گیا، 2کی تلاش جاری

پیر 25 جولائی 2016 11:12

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ میں5 افراد ڈوب گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے5 افراد ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کوزخمی حالت میں زندہ بچالیا جبکہ دیگر 2 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچ جانے والوں میں فاطمہ نامی خاتون بھی شامل ہے، متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :