بحث کرنے کا نتیجہ ۔ دن دہاڑے شیر نے عورت کو سب کے سامنے گھسیٹا اور کھا لیا، سب دیکھتے رہ گئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 جولائی 2016 01:30

بحث کرنے کا نتیجہ ۔ دن دہاڑے شیر نے عورت کو سب کے سامنے گھسیٹا اور کھا ..

بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک کے شیروں نے ایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا ۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں موجود جوڑے کے درمیان بحث ہوئی اور عورت گاڑی سے اتر گئی، جسے شیر گھسیٹ کر لے گئے ۔ عورت کو بچانے کی کوشش میں دوسری عورت کافی زخمی ہوگئی۔
عورت پر شیر کے حملے کا یہ واقعہ ہفتے کو بیجنگ باڈالنگ وائلڈ لائف ورلڈ میں ہوا۔ چائنا نیوز ڈاٹ کام کے مطابق عورتوں میں سے ایک بحث کے بعد گاڑی سے اتر گئی تھی، جسے تاک میں بیٹھا شیر اٹھا کر لے گیا اور ہلاک کر دیا۔

شیر نے مدد کے لیے آنے والی دوسری عورت کو زخمی کر دیا۔گاڑی میں دو عورتیں، ایک مرد اور ایک چھوٹا بچہ موجود تھے۔
اس پارک میں آنے والے کھلے درندوں کے بیچ اپنی ذاتی گاڑیوں میں گھوم سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارک کی انتطامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہوا ہےکہ کسی بھی صورت میں گاڑی سے باہر نہیں نکلنا۔
ایک نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق پارک کا عملہ بھی عورت کی مدد کو گیا تھا مگر اسے دیر ہوگئی تب تک شیر ایک عورت کو ہلاک کر چکے تھے تاہم انہوں نے دوسری عورت کو بچا لیا۔

زخمی عورت کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اس پارک کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیج پر اس حادثے کے متعلق کوئی اطلاع موجود نہیں بلکہ وہاں لکھا ہے کہ پارک بارشوں کے باعث بند ہے۔
اگست 2014 میں اسی پارک میں ایک شیر نے ایک سیکورٹی گارڈ کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔