قائم علی شاہ کو رینجرز سے متعلق موقف پر مستعفی کیا گیا، معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جولائی 2016 23:36

قائم علی شاہ کو رینجرز سے متعلق موقف پر مستعفی کیا گیا، معروف تجزیہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2016ء) معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ کو رینجرز سے متعلق موقف پر مستعفی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسلام آباد میں‌یہ باتیں گردش کر رہی تھی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت رینجرز کیخلاف پریس کانفرنس کرنے والی تھی جس میں سندھ بھر میں کی جانے والی کارروائیوں بارے آگاہ کرنا تھا لیکن پھر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کور کمانڈر سے طویل ملاقات کی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں رینجرز کا معاملہ جلد حل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق دبئی اجلاس میں اس اقدام کو ناپسند کیا گیا ۔