پاکستان افغان طالبان کی کوئی مدد نہیں کر رہا ، ہم طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں،
پاکستان میں افغانیوں کو مکمل آزادی ہے، ملا اختر منصور کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ریاست پاکستان کسی صورت ملوث نہیں تھی،افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے ، پاکستان کے خلاف بد گمانیوں کے باوجود افغانستان کو برادر اسلامی ملک سمجھتے افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 24 جولائی 2016 23:36
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کی کوئی مدد نہیں کر رہا بلکہ ہم تو طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں افغانوں کو مکمل آزادی ہے، ملا اختر منصور کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ریاست پاکستان کسی صورت ملوث نہیں تھی،افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے ، پاکستان کے خلاف بد گمانیوں کے باوجود افغانستان کو برادر اسلامی ملک سمجھتے ہیں ۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار پاکستان ہے ۔ پاکستان کے خلاف بد گمانیوں کے باوجود افغانستان کو برادر اسلامی ملک سمجھتے ہیں ۔(جاری ہے)
سید ابرار حسین نے کہا کہ جھگڑا افغانستان حکومت اور طالبان کا اپنا ہے پاکستان کا کردار صرف سہولت کار کا ہے ۔ پاکستان افغان طالبان کی کوئی مدد نہیں کر رہا بلکہ ہم تو طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغانوں کو مکمل آزادی ہے ۔ ملا اختر منصور کو پاسپورٹ کی فراہمی میں ریاست پاکستان کسی صورت ملوث نہیں تھی ۔ افغان حکومت بیک وقت طالبان سے مذاکرات اور ان کے خلاف کارروائی بھی چاہتی ہے جب کہ افغان حکومت کی طرف سے ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کے بظاہر کوئی ثبوت نہیں ملے ۔ سید ابرار حسین نے کہا کہ عمر منصور عرف نرے افغان فورسز نہیں بلکہ امریکی حملے میں مارا گیا۔افغان حکومت کے کہنے پر پاکستان نے کئی طالبان رہنما رہا کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو میں بریفنگ دی گئی ۔ طالبان رہنما ملا عمر کی وفات کی خبر پاکستان نے افشاء نہیں کی تھی ان کی وفات کی خبر بہت سی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تھی ۔ افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرکاری بیانات تعاون کی فضاء کو خراب کر رہے ہیں ۔ پاکستان افغانستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.