محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

اتوار 24 جولائی 2016 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیرآباد، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور ، ہزارہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں 26 ملی میٹر، کامرہ 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک، پارہ چنار 08، بالاکوٹ 04، مظفر آباد 18، راولاکوٹ03، گڑھی دوپٹہ ایک اور ژوب میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ملک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور نوکنڈی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو اور چلاس میں43، بھکر، روہڑی، سکھر اور رحیم یار خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔