سعودی عرب میں عدالت نے امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی

اتوار 24 جولائی 2016 23:14

سعودی عرب میں عدالت نے امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو بیوی کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ امریکی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سری لنکن بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش الخرج کے علاقے میں آٹھ ماہ تک گیس نکالنے کے لیے مخصوص کنوئیں کے اندر ایک پائپ لائن میں چھپا دی تھی۔

سعودی روزنامے عکاظ کے مطابق تیل کی ایک بڑی کمپنی کے کاری گروں کو اتوار کی صبح 4:30 پر ایک پائپ لائن کے اندر بیٹھی ہوئی حالت میں ایک لاش ملی۔ اس پائپ لائن کا نگراں ایک امریکی اہل کار ہے جس کی سری لنکن بیوی علاقے سے غائب ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

کاری گروں نے فوری طور پر اپنے نگراں کو اطلاع کی تاکہ ذمہ داران تک اس معاملے کی آگاہی پہنچ جائے تاہم لاش کے بارے میں اطلاع میں دو گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔

اس کی وجہ لاش کا تجزیہ کیا جانا تھا جس سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس نگراں کی بیوی کی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران ایک کاری گر نے بتایا کہ قاتل نے اس سے لاش کو جلانے یا دفن کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس نے اس کو مسترد کرتے ہوئے نگراں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داران کو آگاہ کردے۔ ایک دوسرے کاری گر کے مطابق نگراں نے انہیں پائپ لائن کی ویلڈنگ اور اس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے بعد اس پائپ لائن کو اپنے گھر کے سامنے رکھنے اور پھر کنوئیں میں ڈال دینے کا حکم دیا۔ تیسرے کاری گر نے بتایا کہ مجرم کو پائپ لائن کی نگرانی ملنے کے فوری بعد اس کی بیوی غائب ہوگئی تھی۔ملزم نے ان تمام گواہیوں کو مسترد کرتے ہوئے اقرار کیا کہ لاش اس کی بیوی کی ہے تاہم اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ برس قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :