لطیف کھوسہ خدا کا خوف کریں اور پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں‘ رانا ثناء اللہ خان

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی بد ترین شکست سے لطیف کھوسہ بد حواس ہو گئے ہیں‘ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ‘گفتگو

اتوار 24 جولائی 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ خدا کا خوف کریں اور پنجاب پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کی حالت پر غور کریں۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی بد ترین شکست سے لطیف کھوسہ بد حواس ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ،لطیف کھوسہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کریں پھر کوئی بات کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لطیف کھوسہ زبر دستی کی سیاسی وابستگیاں نبھانا چھوڑ دیں ،شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔